چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے اسی روز لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے نام پر یاسوکونی مزار کو عبادت کے لئے پیش کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یاسوکونی مزار بیرونی ممالک کے خلاف جارحیت کی جنگ شروع کرنے میں جاپان کی عسکریت پسندی کی روح اور علامت ہے جس میں دوسری جنگ عظیم کے پہلے درجے کےجنگی مجرموں کو رکھا گیا ہے۔ یاسوکونی مزار کے معاملے پر جاپان کے بعض سیاستدانوں کے اقدامات ایک بار پھر تاریخی حوالے سے جاپان کے غلط رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے جاپان پر اس حؤالے سے اپنا سنجیدہ موقف واضح کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جارحیت کی تاریخ کا صحیح معنوں میں سمجھنا، اس پر غور کرنا اور اس سے سبق سیکھنا "جاپان کے لئے دوسری جنگ عظیم کے بعد اپنے ایشیائی ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے اور فروغ دینے کے لئے اہم شرط ہے۔ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ سے سبق سیکھنے کے حوالے سے اپنے بیانات اور وعدوں کی پاسداری کرے، پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہے اور اپنے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز