چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ نے تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ میانمار کی موجودہ صورتحال اب بھی تشویش ناک ہے۔ میانمار کے معاملے پر ہمیں تین بنیادی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، یعنیٰ میانمار میں داخلی کشمکش اور خانہ جنگی نہیں ہونی چاہیے، آسیان خاندان کے راستے سے انحراف نہیں کیا جائے گا، اور بیرونی طاقتوں کو دراندازی اور مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ میانمار کے بارے میں چین کی دوستانہ پالیسی میانمار کے تمام لوگوں پر مرکوز ہے۔ چین نے ہمیشہ داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے، میانمار کی خودمختاری اور قومی اتحاد کے تحفظ میں اس کی حمایت کی ہے، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے داخلی مصالحت کے حصول میں میانمار کی حمایت کی ہے، اور میانمار کو اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے میں مدد کی ہے۔
تھائی فریق نے کہا کہ وہ میانمار میں امن، اتحاد اور استحکام دیکھنے کی امید رکھتا ہے اور مناسب حل تلاش کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
لاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ چاروں ممالک کی مشترکہ سرحد سمیت سلامتی اور خطرات بھی مشترک ہیں۔ غیر رسمی اجلاس نے میانمار کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے اور مناسب حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کرنے میں مدد کی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز