کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے سابق آنجہانی رہنما ڈنگ شیاؤ پھنگ کی پیدائش کی 120 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جمعرات کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ڈنگ شیاؤ پھنگ ایک شاندار رہنما تھے جنہیں پوری پارٹی، پوری فوج اور ملک کی تمام قومیتوں کے لوگوں نے اعلیٰ وقار کے ساتھ تسلیم کیا۔ وہ ایک عظیم مارکسسٹ، ایک عظیم انقلابی، ایک سیاستدان، ایک فوجی حکمت عملی کار اور ایک سفارت کار، پارٹی کی دوسری نسل کی مرکزی قیادت کے اجتماع کا مرکز، چین کی سوشلسٹ اصلاحات، کھلے پن اور جدیدکاری کے اہم معمار، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ کے بانی، اور ایک عظیم بین الاقوامیت پسند تھے جنہوں نے عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کامریڈ ڈنگ شیاؤ پھنگ کو یاد کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُن کے شروع کردہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مادر وطن کی وحدت کو عملی جامہ پہنانا ماؤ زے تنگ، ڈنگ شیاؤ پھنگ اور پرانی نسل کے دیگر انقلابیوں کی دیرینہ خواہش، اندرون و بیرون ملک چینی عوام کی مشترکہ امنگ اور ایک ناقابل تسخیر تاریخی رجحان ہے۔صدر شی نے مزید کہا کہ ہمیں "ایک ملک، دو نظام”، "ہانگ کانگ کے امور ہانگ کانگ کے عوام کے ہاتھ میں "، "مکاؤ پر حکمرانی مکاؤ عوام کے ساتھ ” اور اعلی درجے کی خود اختیاری کے اصولوں پر جامع، درست اور بلا روک ٹوک عمل درآمد جاری رکھنا چاہئے، اور ملک کی مجموعی ترقی میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مزید انضمام کی حمایت اور فروغ دینا چاہئے اور بہتر ترقی حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے دور میں امور تائیوان کو حل کرنے کے لئے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی پر غیر متزلزل طور پر عمل کرنا ہوگا، ایک چین کے اصول اور "سال 92 19کے اتفاق رائے” پر عمل کرنا ہوگا، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینا ہوگا، "تائیوان کی علیحدگی ” کی غیر متزلزل مخالفت کرنی ہوگی اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا ہوگا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
Prev Post