چینی صدر شی جن پھنگ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کی بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو طویل مدتی اور تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھنا چاہئے، بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور مستحکم اور باہمی فائدہ مند چین برطانیہ تعلقات سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چین چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ دانشمندانہ رویے سے چین کے ساتھ تعلقات کو دیکھے گا ۔صدر شی نے کہا کہ چین نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرے گا اور نئی صنعت کاری کو فروغ دے گا ، جس سے برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کو مزید نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مزید قریبی برطانیہ- چین تعاون فریقین کے طویل مدتی مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر چین کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور عالمی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اس با ت کا اعادہ کیا کہ ون چائنا پالیسی پر برطانیہ کے دیرینہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز