بیجنگ (سی پیک پرو) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق امریکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت اورمتاثرہ کاروباری اداروں اور صنعتوں کی ترقی کی حمایت کی قرارداد سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی 14 ویں عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 13ویں اجلاس میں منظور کی گئی اور 2 ستمبر 2024 کو اس کے اجراء اور عمل درآمد کا آغاز ہوا۔
21 جون 2022 کو امریکہ میں نافذ العمل "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا قانون” سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مزدوری” سے متعلق اشیاء کو امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکتا ہے، جس سے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے بقاء اور ترقی کے حقوق کو شدید نقصان پہنچتا ہے، اور سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے عوام اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سنکیانگ کے صنعتی و کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کرنا انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی جوڑ توڑ اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔سنکیانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں۔ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ سے متعلق معاملات کو جھوٹ پھیلانے، سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور چین کی ترقی کو روکنے کے لئے اپنے تمام اقدامات کو فوری طور پر بند کرے،سنکیانگ سے وابستہ کاروباری اداروں پر پابندیاں فوری طور پر بند کرے اور پابندیوں کے شکار کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ مارکیٹ ماحول فراہم کرے۔
Trending
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی ملک بھر کے تمام بچوں کو ینگ پاینئیرز کے ریڈ اسکارف ڈے کی مبارکباد
- چین کا یورپی یونین پر آزاد تجارت اور منصفانہ مسابقت کے فروغ پر زور
- امریکہ اور چین کے درمیان باہمی احترام اور رابطے انتہائی اہم ہیں، امریکی وزیر دفاع
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، صدر سربیا
- چین، شینزو 21 کے خلا بازوں کی زمین پر واپسی، مشن کامیابی سے مکمل