بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے اکتیسویں اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس اور جی20 رہنماؤں کے انیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور پیرو اور برازیل کے سرکاری دورے کیے۔ دورے کے اختتام پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے صحافیوں کو دورے کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہفتہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ پہاڑوں اور سمندروں کو عبور کرکے دوستی، ترقی کے فروغ میں یکجہتی اور شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے تعاون کا سفر ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ 11 دنوں میں صدر شی جن پھنگ نے جنوبی امریکی براعظم کے مشرقی اور مغربی اطراف میں 40 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا، تقریبا 40 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی اور تعاون کی 60 سے زائد دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف اسٹریٹجک مواصلات کو آگے بڑھایا گیا، بلکہ عملی تعاون کو بھی گہرا کیا گیا ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سفر نےبڑے ممالک کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کو متحد اور مضبوط کیا ہے ، ترقی اور کھلے پن کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے نئے عمل کو توانائی سے مالا مال کیا ہے اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل بڑے ممالک کی سفارت کاری کا ایک نیا دروازہ بھی کھولا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ لیما سے ریو ڈی جنیرو تک، صدر شی جن پھنگ نے ایک بار پھر کثیرالجہتی کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کا واضع پیغام دیا، چین کی دانشمندی کے ساتھ عالمی حکمرانی کے لاطینی امریکی ممالک کے امکان کو روشن کیا اور ایک ذمہ دار اور انصاف پسند بڑے ملک کے طور پر چین کے تشخص کو ظاہر کیا ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز