بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امور تائیوان کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے، اور یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے۔ پیر کے روز ایک پر یس بر یفنگ میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین امور تائیوان کو علاقے میں فوج کی تعیناتی کو مضبوط کرنے ، تناؤ کو ہوا دینے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے والے متعلقہ ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔تائیوان کے معاملے پر لتھوانیا کے موقف کے بارے میں ماؤ ننگ نے کہا کہ سب جانتے ہیں، تائیوان سے متعلق معاملے پر لتھوانیا کے غلط اقدامات چین-لتھوانیا تعلقات میں مشکلات کی جڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ لتھوانیا ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کے درست راستے پر واپس آئے گا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے اعلان میں کیے گئے سیاسی وعدوں کی پاسداری کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات