ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 میں نیویارک اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ٹیم ابوظہبی کے خلاف محمد عامر کی کارکردگی بہت ہی متاثر کن رہی جس کے سبب انہوں نے اپنی ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔
محمد عامر نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا یہ میچ جیتنا ضروری تھا ہم نے ابھی شکست نہیں مانی ہے اور ہم اب بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختصر فارمیٹ ہے جس میں غلطی کا امکان بہت کم ہے۔ معمولی غلطی آپ کو ٹورنامنٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہمارے تین میچز ہیں جو ہمارے لئے اہم ہیں۔
نیو یارک اسٹرائیکرز اپنے آئندہ میچ میں یو پی نوابز کے مدمقابل ہوگی ۔ ابوظہبی ٹی 10 میں نیویارک اسٹرائیکرز کے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم