بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ رواں سال کے پہلے دس ماہ میں چین کے لاجسٹکس اعداد و شمار کے مطابق، سلسلہ وار پالیسیوں کے بہتر کی وجہ سے مثبت عناصر سامنے آئے اور لاجسٹکس کے متعدد پہلوؤں اور مرحلوں میں مستحکم اور بہتر رجحان دیکھنے میں آیا۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کے لاجسٹکس کا حجم 287.8 ٹریلین یوان رہا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں چین کے لاجسٹکس کے اضافے کی رفتار جون سے کافی بہتر رہی جس سے لاجسٹکس کا بہتر رجحان ظاہر ہوتا ہے۔ صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس کے حجم میں مستحکم اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 80 فیصد سے زیادہ علاقوں اور شعبوں کی لاجسٹکس کے حجم میں اضافہ ہوا۔ صارفین کی لاجسٹکس کے حوالے سے کھپت کی صلاحیت کی بہتری نے اداروں اور شہریوں کے سامان کی لاجسٹکس کو نمایاں تقویت دی ہے
Trending
- چین کا یورپی یونین پر آزاد تجارت اور منصفانہ مسابقت کے فروغ پر زور
- امریکہ اور چین کے درمیان باہمی احترام اور رابطے انتہائی اہم ہیں، امریکی وزیر دفاع
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، صدر سربیا
- چین، شینزو 21 کے خلا بازوں کی زمین پر واپسی، مشن کامیابی سے مکمل
- چین اور کینیڈا کے تعلقات دوبارہ درست راہ پر گامزن ہو چکے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین اور مصر کے تعلقات باہمی یکجہتی کا نمونہ بن چکے ہیں، چینی صدر
- پاکستان بین الاقوامی معاملات میں چین کے مستحکم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ
- جاپان کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور تیزی سے کام کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جاپان اور فلپائن کے نام نہاد ” سمندری حد بندی مذاکرات“ غیر قانونی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- تمام ممالک اپنی ترقیاتی راہ کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ