دبئی (سپورٹس ڈیسک) ممبئی میرینز نے آمدہ بگ کرکٹ لیگ 2024 کے لئے باضابطہ طور پر اپنے م اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ، جس میں بین الاقوامی ستاروں اور مقامی ٹیلنٹ کا زبردست امتزاج شامل ہے۔ ٹیم کو سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے تجربے سے تقویت ملے گی جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنی قیمتی مہارت رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے پاور ہاؤس رچرڈ لیوی اس لائن اپ میں بین الاقوامی فائر پاور کا اضافہ کر رہے ہیں۔
بگ کرکٹ لیگ (بی سی ایل) کرکٹ انٹرٹینمنٹ میں ایک انقلابی قدم ہے، 12 دسمبر، 2024 سے سورت میں ہونے والی اس لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ اہم ٹورنامنٹ بین الاقوامی کرکٹ لیجنڈز، تجربہ کار ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو ایک منفرد فارمیٹ میں اکٹھا کرتا ہے جو اعلی صلاحیتوں کی کرکٹ تفریح کا وعدہ کرتا ہے۔
سری لنکن بائیں ہاتھ کی اسپنر مالنڈا پشپا کمارا اور بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز من پریت گونی نے ٹیم کی باؤلنگ کو مضبوط کیا ہے۔ سری لنکا کے سابق بلے باز چمارا سلوا کی شمولیت سے مڈل آرڈر میں استحکام اور وسیع بین الاقوامی تجربے میں اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میرینز میں شمولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہا کہ وہ بگ کرکٹ لیگ کے پہلے سیزن کے لئے ممبئی میرینز میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ دنیا بھر میں مختلف لیگز میں کھیلنے کے بعد میں بی سی ایل کی بے پناہ صلاحیتوں کو دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس موجود ٹیم کی تشکیل کے ساتھ، ہم ٹائٹل کے لئے ایک سنجیدہ چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز