بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جاپانی برانڈ یونی کلو کے بانی ینائی ماسا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یونی کلو چین کے سنکیانگ کی کپاس استعمال نہیں کرتا۔ اس حوالے سے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی کاٹن ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔جمعرات کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ کپاس دنیا کی بہترین کپاس میں سے ایک ہے۔ سنکیانگ میں کپاس کی کاشت کی میکانائزیشن کی شرح 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ کپاس کی مشینی کٹائی کی شرح تقریباً 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔کپاس کی صنعت سنکیانگ میں تمام قومیتی لوگوں کو اپنی آمدنی بڑھانے اور خوشحال ہونےکے لئے ایک ستون کی صنعت بن چکی ہے جس نے سنکیانگ میں بہت سے خاندانوں کو غربت سے نجات دلاتے ہوئے امیر بنایا ہے۔امریکہ نے “انسانی حقوق” اور نام نہاد “جبری مشقت” کی آڑ میں سنکیانگ کی کپاس اور کپاس مصنوعات کو بدنام اور بائیکاٹ کیا ہے۔ ہم یونی کلو جیسے بین الاقوامی برانڈز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سنکیانگ کپاس کو اُس کا جائز مقام اور اعتماد دیں، سنکیانگ کپاس کا استعمال دوبارہ شروع کریں، اور عالمی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں
Trending
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات
- چین کے ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کا پروگرام شیڈول جاری
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی نشریات