بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کو بد نام کرنے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کے مسئلے کو استعمال کیا اور چینی شہریوں پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں۔ یہ چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت پر مبنی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں چین کی مفادات اور ساکھ کو نقصان پہنچانا بند کرے اور متعلقہ چینی افراد پر غیر قانونی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹائے۔قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کی حفاظت کرنے کے لئے چین تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز