بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اس سال انسانی امداد کے نصف سے بھی کم فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، اور خوراک اور سرنگوں کی کلیئرنس جیسے بہت سے امدادی منصوبوں کو روک دیا گیا ہے۔ فوچھونگ نے نشاندہی کی کہ انسانی امداد تمام افغان عوام کے اہم مفادات سے متعلق ہے اور اسے سیاسی دباؤ کے لئے سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ چین روایتی ڈونرز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی مالی مدد میں اضافہ کریں اور خاص طور پر امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو غیرمنجمد اور مکمل طور پر واپس کرے۔ فو چھونگ نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں “داعش”، “القاعدہ” اور “ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ”سمیت دیگر دہشت گرد قوتیں اب بھی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ چین نے افغان عبوری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات کرے تاکہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بننے سے روکا جا سکے۔ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے لئے “زیرو ٹالرنس” پر عمل کرنا چاہئے اور “دوہرے معیار” یا “منتخب انسداد دہشت گردی” کو مسترد کرنا چاہئے۔ فو چھونگ نے کہا کہ افغانستان کے دوست ہمسایہ کی حیثیت سے چین افغانستان کے طویل مدتی امن و استحکام، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم