بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر جین کلاڈ بونارڈ کے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای ان کے ساتھ چین فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کریں گے۔ فریقین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے اسٹریٹجک نوعیت کی بات چیت کریں گے، مختلف شعبوں میں چین فرانس تعاون کو گہرا کریں گے اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے۔ رواں سال مئی میں صدر شی جن پھنگ کے دورہ فرانس کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طویل مدتی اور اعلی سطحی تبادلہ خیال سے چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی تھی۔ نومبر میں دونوں سربراہان مملکت نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر ملاقات کی اور چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے قائم کیا۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کی قیادت کرنے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عنقریب ہونے والے مذاکرات کا منتظر ہے
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم