بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین میں پون بجلی کی صلاحیت 510 ملین کلو واٹ جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 840 ملین کلو واٹ رہی، جن کے استعمال کی شرح 95 فیصد سے زیادہ ہے۔ چین کی نئی توانائی کی صنعت تیز رفتار ترقی کر رہی ہے جس میں اوسط سالانہ ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی توانائی کی سالانہ صلاحیت میں اضافہ دنیا کے کل حجم کا 40 فیصد سے زیادہ ہے جو عالمی سبز ترقی کو مسلسل تحرک فراہم کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں نئی توانائی کی صلاحیت کی ترقی کے ساتھ چین کی نئی توانائی کے اعلی تناسب کے استعمال کا اچھا رجحان رہا۔ پون بجلی اور فوٹو وولٹک بجلی کی پیداوار کی استعمال کی اوسطً شرح 95 فیصد سے زیادہ برقرار ہے، جو فرسٹ عالمی معیار کی سطح پر ہے. 2023 میں چین کی پون بجلی کے استعمال کی شرح 97.3 فیصد جبکہ شمسی توانائی کے استعمال کی شرح 98 فیصد رہی، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار 1.43 ٹریلین کلو واٹ گھنٹے رہی، جو بجلی کے استعمال کے حجم کا 15.8 فیصد ہے، اور یہ عالمی اوسط سطح سے بلند ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز