بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے ایک یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تائیوان میں کوئی “وزارت دفاع” نہیں ہے۔ امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی تعلقات اور امریکہ کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیہ، خاص طور پر “17 اگست” کے اعلامیے کی دفعات کی پابندی کرے، تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے، اور “تائیوان کی علیحدگی ” کی حمایت بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے حکام کی جانب سے علیحدگی کے حصول کے لیےفوجی طاقت کے استعمال اور بیرونی ممالک پر انحصار کی کوششوں کا کامیاب ہونا ناممکن ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع جاری رکھے گا
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز