بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین۔امریکہ مالیاتی ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں منعقد ہوا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطا بق چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مالیاتی نگرانی اور انتظام، چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن، فیڈرل ریزرو، یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور دیگر محکموں نے اجلاس میں شرکت کی۔ فریقین نے چین اور امریکہ کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں، مالی استحکام اور نگرانی، بین الاقوامی مالیاتی گورننس، سیکورٹیز اور کیپٹل مارکیٹس، انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت اور دونوں فریقوں سے وابستہ دیگر مالیاتی پالیسی کے امور پر پیشہ ورانہ، عملی، واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ایک تکنیکی ماہر گروپ کی رپورٹس کی بھی سماعت کی گئی، جس میں ادائیگیوں کے توازن کے اعداد و شمار اور میکرو اکنامک ماڈلنگ کی تیاری میں آب و ہوا کے حوالے سے غور و خوض بھی شامل ہے۔ فریقین نے مقامی حکومتوں اور ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ سمپوزیم بھی منعقد کیا۔ چین نے متعلقہ معاملات پر امریکہ سے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس اجلاس کے نتیجے میں، چین کی ریاستی انتظامیہ برائے مالیاتی نگرانی اور انتظام اور یو ایس فیڈرل انشورنس آفس نے انشورنس صنعتوں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نظر ثانی شدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز