بیجنگ (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے چین کی فوجی اور سیکیورٹی پیش رفت پر سالانہ رپورٹ جاری کرنے پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ امریکی رپورٹ بھی ماضی کی رپورٹس کی طرح حقائق کو نظر انداز کرتی ہے اور تعصب سے بھرپور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘چائنا تھریٹ تھیوری’ پھیلانا صرف اپنی فوجی بالادستی برقرار رکھنے کا بہانہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک مضبوط قوت رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا بھی بھرپور دفاع کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندانہ رویے کو ترک کرے، چین کے تزویراتی عزائم اور قومی دفاع کی تعمیر کو معروضی اور منطقی انداز میں دیکھے، ہر سال ایسی غیر ذمہ دارانہ رپورٹس شائع کرنا بند کرے اور چین امریکہ تعلقات اور دونوں ا فواج کے تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز