اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے مہاجرین کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ، جو حال ہی میں شام کے دورے سے واپس لوٹی ہیں، نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام وسیع پیمانے پر بے گھر ہونے والے افراد کو دوبارہ بسانے کے لیے تیار نہیں ہے .اگر لاکھوں شامی پناہ گزین وطن واپس لوٹتے ہیں تو اس سے پہلے سے ہی کمزور معاشرے میں نئے تنازعات پیدا ہوں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں شام کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیوں کے بعد بڑی تعداد میں پناہ گزینوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا تھا۔ 9 تاریخ کو، ترکیہ نے ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کئی ترک شامی سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھول دیا جو کئی سالوں سے بند تھیں۔ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو جرمنی، آسٹریا، برطانیہ، فرانس اور بیلجیئم سمیت کئی یورپی ممالک نے شامی شہریوں کی پناہ کی درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل معطل کرنے کا اعلان کیا۔چین کی نینگ شیا یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنا-عرب کنٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو شن چھون نے کہا کہ اگرچہ شام کی نئی عبوری حکومت نے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے اپنے خیرمقدم کا واضح طور پر اظہار کیا ہے، لیکن فی الحال شام کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا جا سکے۔شام کی عبوری حکومت کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں موجود شامیوں کی اکثریت کو اب اپنی بقا کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی امداد پر انحصار کرنا ہوگا۔ اگر بیرون ملک مقیم مزید پچاس یا ساٹھ لاکھ شامی پناہ گزین وطن واپس لوٹتے ہیں تو شام خود انہیں بنیادی ذریعہ معاش کی ضمانت فراہم نہیں کر سکے گا ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز