بیجنگ(نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ نے کینیڈین اداروں اور اہلکاروں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ جاری کیا ، جو 21 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی دفعات 3، 4، 5، 6، 9 اور 15 کے مطابق، چین نے ویغور رائٹس ایڈووکیسی پروجیکٹ اور کینیڈا تبت کمیٹی کی چین میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک اور دیگر قسم کی املاک منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی ۔ کینیڈا کےمذکورہ بالا اداروں سے تعلق رکھنے والے کل 20 اہلکاروں کی چین میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک اور دیگر قسم کی املاک منجمد کیا جائےگا اور چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی ۔ساتھ ہی ساتھ ان اہلکاروں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور انہیں چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
Trending
- چین اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق
- تائیوان کے مشرق میں سمندری حد بندی سے متعلق مذاکرات میں چین کی شرکت ناگزیر ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت