بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تائیوان علاقے کو امریکی اسلحے کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں،بلخصوص”17 اگست” اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے،جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے، اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دیتی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہےا ور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہ کرنے کے اپنےسنجیدہ سیاسی وعدوں کی خلاف ورزی اور تائیوان کو خطرناک صورتحال میں دھکیلنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، خطرناک اور انتہائی بدنیتی پر مبنی فعل ہے۔چین “تائیوان کی علیحدگی” پسند سازش کو ناکام بنانے، امریکہ سمیت دیگر بیرونی مداخلت کا مقابلہ کرنے اور ملک کی وحدت اور آبنائے تائیوان میں امن و امان کے دفاع کے لئے ٹھوس اور مضبوط اقدامات کرے گا
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات