بیجنگ (نمائندہ خصوصی) امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک اور یورپی یونین کے حکام اور سیاستدانوں نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی پولیس کی جانب سے گو فنگ ای سمیت چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والے 13 سمندرپار افراد کے خلاف اٹھائے گئے قانونی اقدامات پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔بدھ کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نےاس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ گو فنگ ای سمیت دیگر افراد طویل عرصے سے چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افراد “ہانگ کانگ کی علیحدگی” کی وکالت کرتے ہیں اور ملک کو تقسیم کرنے اور ریاستی انتظامیہ کو تختہ الٹنے پر اکساتے ہیں جو چین کی قومی سلامتی اور ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات کے لئے شدید خطرہ ہیں لہذا ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے ان افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والی کارروائی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدام ہے اور بین الاقوامی قوانین اور عام عمل کے مطابق ہے، جس پر الزامات کا کا کوئی جواز نہیں ۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں، جن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک، تنظیموں اور سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بے بنیاد الزامات ترک کرکے ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات