بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کےدرمیان بیجنگ میں حالیہ بات چیت اور چین جاپان اعلیٰ سطحی افرادی و ثقافتی تبادلے کے مشاورتی میکانزم کے دوسرے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی بات چیت دوستانہ، مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔جمعرات کے روز تر جمان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ فریقین کو ہر سطح پر اور مختلف چینلز کے ذریعے تبادلہ اور تعاون جاری رکھنا چاہئے، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کیا جائے ، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو صحیح راستے پر فروغ دیا جائے۔ فریقین نے نوجوانوں، تعلیم، سیاحت، جڑواں شہروں، کھیلوں، تفریح، میڈیا تھنک ٹینکس اور خواتین سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون پر 10 نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق موجودہ بات چیت اور اجلاس سے فائدہ اٹھا کر دو طرفہ تبادلوں کو وسعت دینے اور چین جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز