بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤ گانگ نے کہا ہےکہ امریکی بل فوجی اخراجات میں اضافے اور بالادستی برقرار رکھنے کا ایک بہانہ ہے اور یہ چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے۔ چین اس پر شدید عدم اطمینان اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔جمعرات کے روز تر جمان نے کہا کہ امریکہ کا سب سے بڑا دشمن وہ خود ہے۔ 2001 سے لے کر اب تک بیرون ملک امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگوں اور فوجی کارروائیوں میں لاکھوں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔امریکہ کی عسکریت پسندی نہ صرف دنیا میں پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ خود اُس پر بھی تیزی سے بیک فائر کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے اور وہ کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ چینی فوج ہر قسم کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دفاع کرے گی۔وا ضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے حال ہی میں دستخط کیے گئے مالی سال 2025 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ میں چین کو قومی سلامتی کے بڑے چیلنجز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک سوال پر چینی وزارت د فاع نے تفصیلی رد عمل دیا
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز