بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کرغزستان کے جلال آباد میں چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تقریب کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا، کرغیز صدر صدیر جاپاروف نے موقع پر تقریب میں شرکت کی، اور ازبک صدر میرزی یوئیف نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر علاقائی خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تینوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے کیا جانے والا تزویراتی فیصلہ ہے۔ آج کی افتتاحی تقریب منصوبے کی تکمیل اور ٹریفک کے لیے کھولنے کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔امید ہے کہ تینوں ممالک کے متعلقہ محکمے اور ادارے اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کا ایک نیا عملی منصوبہ بنانے کی کوشش کریں گے۔تاکہ متعلقہ علاقوں میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ لوگوں کی خوشحالی کو فروغ دینے میں بہتر کردار ادا کیا جائے، اور چین۔وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو نئی تحریک دی جائے.
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات