بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین میں “لچکدار ریٹائرمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لئے عبوری اقدامات” 2025 کے آغاز سے نافذ العمل ہوں گے ۔اقدامات میں کہا کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین جو ریاست کی طرف سے مقرر کردہ بنیادی پنشن کی ماہانہ ادائیگی کے کم از کم مطلوبہ عرصے تک پہنچ چکے ہیں ، وہ رضاکارانہ طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں ، لیکن پیشگی وقت قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر سے 3 سال سے زیادہ نہیں ہوگا .اور ریٹائرمنٹ کی عمر خواتین ملازمین کے لئے 50 سے 55 سال اور مرد ملازمین کے لئے 60 سال کی پہلی قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر سے کم نہیں ہوگی۔ اگر کوئی ملازم رضاکارانہ طور پر جلد ریٹائر ہونے کا انتخاب کرتا ہے تو اسے اپنے ریٹائرمنٹ کے وقت سے کم از کم 3 ماہ قبل تحریری طور پر درخواست دینی ہو گی ۔جب کوئی ملازم قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچ جاتا ہے اور اپنے دفتر کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ریٹائرمنٹ میں تاخیر پر اتفاق کرتا ہے تو ریٹائرمنٹ کو لچکدار طریقے سے ملتوی کیا جاسکتا ہے ، اور ایسے میں تاخیر کا وقت قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر سے 3 سال سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے.
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم