بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ نے اپنے 2025 گولڈ ایونٹ کے ریسورسز جاری کیے، جس میں 56 گولڈ ایونٹس اور سپورٹس چینل کے 5 اختراعی کالم ایک شاندار منظر پیش کر رہے ہیں۔چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور دیگر متعلقہ رہنماؤں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اس موقع پر ویڈیو پیغام دیا۔باخ نے کہا کہ پیرس اولمپکس نے دنیا بھر میں تقریباً 5 بلین لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے.جس سے یہ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اولمپکس بن گئے ہیں اور چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اولمپکس کی نشریات میں شاندار خدمات انجام دی ہیں ۔ٹیلی ویژن کی نشریات اور نیو میڈیا رپورٹس نے ویوز کے بے مثال ریکارڈ قائم کیے ہیں اورمصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی اختراعی ایپلی کیشنز اولمپک گیمز کو مزید جاندار اور دلچسپ بنا رہی ہیں.جو ناظرین کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کرتی ہیں۔چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا ایک اہم پارٹنر رہا ہے اور اس نے اولمپک نشریاتی کوریج کے لیے ایک صنعتی معیار قائم کیا ہے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو چائنا میڈیا گروپ جیسے شاندار میڈیا پارٹنر کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی مستقبل میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کا ایک نیا باب لکھنے کی منتظر ہے، اور اسے پختہ یقین ہے کہ کھیلوں کی طاقت دنیا کو بہتر بنا سکتی ہے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز