بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے 2025 کے نئے سال کے پیغام کے ذریعے بین الاقوامی برادری نے گزشتہ سال چین کی غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں کو دیکھا ہے اور رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سخت محنت کرنے میں چین کی خود اعتمادی اور جذبے کو محسوس کیا ہے۔چینی اکثر کہتے ہیں “اعتماد سونے سے زیادہ اہم ہے”۔ چاہے اسے عالمی سطح پر دیکھا جائے یا عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد کے 75 سالوں پر نظر ڈالی جائے، بیرونی دنیا اس بات پر متفق ہوگی کہ چینیوں کا اعتماد مضبوط بنیاد پر ہوتا ہے ۔اعتماد چین کی اقتصادی ترقی کی مضبوط لچک سے آتا ہے. 2024 میں چین میں پالیسیوں کا ایک سلسلہ متعارف کرایا گیا جو معاشی بحالی کو آگے بڑھا رہا ہے، اور اسی وجہ سے گزشتہ سال کی جی ڈی پی 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے.ملکی اور غیر ملکی اداروں کا خیال ہے کہ چین تقریبا 5 فیصد کی اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کر لے گا۔ اس طرح کی اقتصادی ترقی دنیا کی بڑی معیشتوں میں نمایاں رہے گی۔ مبصرین نے نشاندہی کی ہے کہ چین کی آزاد جدت طرازی کی صلاحیت میں مسلسل بہتری سے نہ صرف معاشی ترقی کے معیار اور اپ گریڈ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ عالمی معیشت کی بحالی میں بھی نئی رفتار آئے گی۔جولائی 2024 میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے 300 سے زیادہ اہم اصلاحاتی اقدامات پیش کیے گئے۔ اگر دنیا اچھی ہے تو چین اچھا ہوگا اور اگر چین اچھا ہے، تو دنیا بہتر ہو جائے گی – گلوبلائزیشن کی لہر میں، چین اور دیگر دنیا طویل عرصے سے قریبی طور پر جڑے ہوئے ہیں اور خوشی و غم کا اشتراک کرتے ہیں.2024 گزر چکا ہے اور 2025 کی تصویر لوگوں کے سامنے آ رہی ہے۔ یہ سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام نے اعتماد کا اظہار کیا ، توقعات کو مستحکم کیا اور یہ اشارہ دیا کہ تمام فریقین کو چین کی ترقی کی ایکسپریس ٹرین کی سواری جاری رکھنے کے لئے خوش آمدید کہا جاتا ہے .
Trending
- چین اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق
- تائیوان کے مشرق میں سمندری حد بندی سے متعلق مذاکرات میں چین کی شرکت ناگزیر ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت