بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر کیرن کیلر زوئٹر کو تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں سوئس کنفیڈریشن کی نئی صدر بننے پر مبارکباد دی۔جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے “مساوات، جدت طرازی اور جیت جیت” تعاون کے جذبے پر عمل پیرا رہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں نئی پیشرفت کی ہے۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کےقیام کی 75 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر باہمی سیاسی اعتماد کو مزید بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور جدت طرازی پر مبنی چین-سوئٹزرلینڈ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے مادام صدر کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید زیادہ فوائد پہنچائے جائیں.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز