بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت تجارت نے جمعرات کے روزاعلان کیا ہےکہ عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول قانون کے مطابق ، جنرل ڈائنامکس سمیت 28 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے :اول ، ان 28 امریکی اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے۔ اس وقت جاری برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔دوسرا یہ کہ اگر خاص حالات میں برآمد کرنا واقعی ضروری ہے تو برآمد کنندہ کو وزارت تجارت کو ایک درخواست پیش کرنا ہو گی۔اس کے علاوہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت میں ملوث لاک ہیڈ مارٹن میزائلز اور فائر کنٹرول سمیت 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز