بیجنگ : چین کے صوبہ حونان کی دونگ تنگ جھیل کے بند میں شگاف پڑنے سے علاقے میں سیلاب آ گیا ، تاہم تمام مقامی متاثرہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز اس خطرناک صورتحال کے تناظر میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، جو بیرون ملک دورے پر تھے، نے اسے نمایاں اہمیت دی اور اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطرے سے دوچار علاقوں میں لوگوں کو فوری طور پر منتقل کیا جائے اور مناسب طریقے سے آباد کیا جائے، ہنگامی امدادی کاموں کو انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بارش اور سیلاب کے موسم کے پیش نظر ، کچھ مقامات پر شدید بارشوں کا سامنا ہے ، اور سیلاب پر قابو پانے کی صورتحال سنگین ہے۔ متعلقہ مقامی محکموں کو سیلاب کی روک تھام، آفات سے بچاؤ اور سیلاب سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے امدادی کاموں کو انجام دینے کے لئے فوری طور پر فورسز کو منظم کرنا چاہئے۔تاحال، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات