بیجنگ ( نیوز ڈیسک )ہاربن میں جاری 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران ہاربن میں ایک منفرد ثقافتی تبادلہ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20 ایتھلیٹس، عملے کے ارکان اور میڈیا نمائندگان نے چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں برفانی موسم میں جشن بہار کا تہوار منایا ۔چینی قمری کیلنڈر کے پہلے مہینے کے 15 ویں دن لالٹین فیسٹیول کے موقع پر سی ایم جی کے اسٹوڈیو کے باہر برفیلے میدان میں 20 سے زائد افراد پر مشتمل لوک رقاصوں کی ٹیم نے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لیے جوش و خروش سے یانگ گےنامی رقص پیش کیا۔ غیر ملکی مہمان بھی سازوں کی دھن میں یانگ گے کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ خوشگوار ماحول میں خوشی اپنی عروج پر پہنچ گئی ۔سرگرمی میں غیر ملکی مہمانوں نے آئس پرنٹس، شوگر پینٹنگز، گیہوں کے بھوسے سے بنائی جانے والی پینٹنگز، پیپر کٹنگ اور دیگر غیر مادی ثقافتی ورثے کے فنون میں گہری دلچسپی لی، اس کے علاوہ منجمد ناشپاتی اور منجمد پرسیمونز کا خاص ذائقہ چکھا، لالٹین فیسٹیول کے موقع پر خصوصی پکوان یوان شیاو کی تیاری میں حصہ لیا ۔یوں ، انہوں نے چینی نئے سال کے رسم و رواج اور غیر مادی ثقافتی ورثہ اسپرنگ فیسٹیول سے بھرپور لطف اٹھایا ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز