بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ، یورپی یونین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس میں نام نہاد فیصلے کی حمایت کا اعلان سے متعلق پوچھا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے چین کا موقف واضح ہے۔
امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سمندری قانون سے متعلق کنونشن میں شمولیت سے انکار اور دیگر ممالک کی جانب سے کنونشن پر عمل درآمد پر انگلیاں اٹھانا، بین الاقوامی قوانین کو دوہرے معیار کے ساتھ اپنانے میں امریکی منافقت کو مکمل طور پر بے نقاب کرتا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کے تاریخی اور معروضی حقائق کو نظر انداز کیا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، اور یو این سی ایل او ایس سمیت بین الاقوامی قانون کی غلط تشریح کی ہے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں سے بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال عام طور پر مستحکم ہے۔ ہم امریکہ کی قیادت میں خطے سے باہر کے ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے علاقائی ممالک کی کوششوں کا خلوص دل سے احترام کریں، ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں امن و استحکام کے لئے سازگار نہیں ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے لئے مشکلات پیدا کرنا بند کریں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز