بیجنگ (ویب ڈیسک) چھیو شی میگزین کے 14 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون منگل کے روز شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ہمیں خود اعتمادی اور خود انحصاری پر قائم رہنا چاہئے ۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی عوام اور چینی قوم کے مشکلات سے بھرے دور سے نکل کر عظیم احیاء کے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کے راستے میں کبھی کوئی نصابی کتاب نہیں تھی اور نہ ہی کوئی تیار شدہ جواب تھا۔ چین کے مسائل کو چین کے بنیادی قومی حالات کی بنیاد پر خود چینیوں کو حل کرنا ہوگا۔ ہمیں مارکسزم اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم میں اپنے پختہ عقیدے پر قائم رہنا چاہئے ، اور راستے ، نظریے ، نظام اور ثقافت میں اپنے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے ہمیں چین کی ترقی کی تقدیر کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں رکھنے کی ضرورت ہے.ادارہ جاتی خود اعتمادی کے بغیر اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے کی ہمت حاصل کرنا ناممکن ہے اور اسی طرح مسلسل اصلاحات کے بغیر ادارہ جاتی خود اعتمادی مکمل اور دیرپا نہیں ہوسکتی۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی ادارہ جاتی خود اعتمادی کو مضبوط کرنا ہوگا تو ہمیں نظام اور میکانزم کی خامیوں کو مستقل طور پر دور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نظام کو پختہ اور پائیدار بنانا ہوگا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز