فرانس میں چینی سفارت خانے کے زیراہتمام فرانسیسی دوست مارکس ڈریٹس کی جانب سے جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر چین کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مارکس نے اپنے آنجہانی نانا راجر پیئر لارنس کی جانب سے جمع کی گئی 618 تاریخی تصاویر شنگھائی سونگ حو اینٹی جاپانی وار میموریل ہال کو عطیہ کی ہیں۔
یہ تصاویر چین پر جاپانی جارحیت کے دوران بے رحمی سے عام شہریوں کے قتل عام کے سنگین جرائم کی دستاویزی شہادت ہیں،جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ پر تحقیق کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔
صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں مارکس نے کہا کہ یہ تصاویر نہ صرف اُن کے خاندان کا ورثہ ہیں، بلکہ تاریخ کا ایک اہم ریکارڈ بھی ہیں۔ امید ہے کہ ان تصاویر کے عطیہ سے مغربی ممالک بالخصوص نوجوان نسل کو اس تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
Next Post