چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈسیلوا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین برازیل تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزررہے ہیں۔ چین برازیل کے ساتھ مل کر مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کے مزید ثمرات حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین قومی خودمختاری کے دفاع میں برازیل کے عوام کی جانب سے اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔ تمام ممالک کو متحد ہو کر یکطرفیت اور تحفظ پسندی کی واضح طور پر مخالفت کرنی چاہیے۔ برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو بین الاقوامی عدل و انصاف، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی بیلم کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانا اور یوکرین بحران کے سیاسی حل میں "فرینڈز آف پیس” گروپ کے کردار کو فروغ دینا چاہئے۔
لولا ڈسیلوا نے کہا کہ برازیل چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے چین کی جانب سے کثیرالجہتی نظام کی پاسداری، آزاد تجارتی قوانین کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی امور میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنےکو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل برکس سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم