پاکستان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے، اور پاکستان کے تمام حلقے اس راہداری کے "اپ گریڈ ورژن” کی تعمیر کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز چینی سفارت خانے کے زیراہتمام سی پیک کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلق کو سراہتے ہوئے سی پیک کے مقامی عوام کی زندگیوں میں لائے گئے ٹھوس ثمرات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان سی پیک کے روٹ پر زراعت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے ثمرات مزید کمیونٹیز تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی قومی معیشت کی شہ رگ ہے بلکہ خطے میں تبدیلی لانے والا منصوبہ بھی ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کی خصوصی توجہ اور حمایت سے سی پیک کی تعمیر پائیدار طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے جس کے ثمر آور نتائج سامنے آئے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر سی پیک کا "اپ گریڈ ورژن” تشکیل دیں گے اور چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کے قیام کو تیز تر کریں گے
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت