چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ براسوکن اور تھائی وزیر خارجہ مالی کو صوبہ یون نان کے شہر آن نینگ میں چائے کے استقبالیہ میں مدعو کیا ، اور خوشگوار ماحول میں کمبوڈیا ۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع پر دوستانہ اور کھلا تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ دونوں فریق سرحدی تنازع کو طول نہیں دینا چاہتے اور مذاکرات کی بحالی اور تعلقات بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں۔آن نینگ میں منعقد ہونے والا لان کانگ۔ میکونگ وزرائے خارجہ اجلاس اس سلسلے میں ایک موزوں موقع فراہم کرتا ہے ۔ "آن نینگ” کا مطلب ہی امن اور ہم آہنگی ہے ، جو ہمسایہ ممالک کے بقائے باہمی کا راستہ بھی ہے۔ امید ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ مشترکہ طور پر یہاں "امن کی آواز” بلند کریں گے، جو دونوں عوام کی خواہش اور خطے کی مشترکہ توقع کے عین مطابق ہوگا۔
اسی روز وانگ ای نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مالی، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ براسکون، میانمار کے وزیر خارجہ ڈین سوئی، لاؤ وزیر خارجہ تھونگ ساون اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ بوئی تھان سون سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جو لان کانگ۔میکونگ تعاون کے دسویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت