چین بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کا 24 واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا ، جس میں 10 نکات پر اتفاق رائے طے پایا گیا۔
دونوں فریقوں کا ماننا ہے کہ خصوصی نمائندوں کے23 ویں اجلاس کے بعد سے چین-بھارت سرحدی علاقے میں امن و امان برقرار رکھا گیا ہے۔
فریقین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ چین بھارت تعلقات کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے دوستانہ مشاورت کے ذریعے متعلقہ امور سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے۔
فریقین نے 2005 میں دستخط شدہ سیاسی رہنما اصولوں کے معاہدے کے مطابق سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے لئے باہمی طور پر قابل قبول فریم ورک تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے چین بھارت سرحدی مشاورت اور کوآرڈینیشن ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کے فریم ورک کے تحت حد بندی کے ماہرین کا گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا تاکہ ان علاقوں میں حد بندی مذاکرات کو فروغ دیا جاسکے جہاں حالات سازگار ہوں۔
فریقین نے موثر سرحدی کنٹرول کو فروغ دینے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔
سرحد کے مشرقی اور وسطی حصوں میں جنرل کی سطح کے مذاکرات کا میکانزم قائم کیا جائے اور جلد از جلد مغربی حصے میں جنرل کی سطح کے مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا جائے۔
.سرحدی علاقے میں کشیدگی کو کم اور کنٹرول کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے فریقین کے درمیان سب سے پہلے متعلقہ اصولوں اور طریقوں پر اتفاق کیا جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت