افغان وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے کابل میں ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطابق
وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں انصاف کی قوت ہے اور مشترکہ ترقی کے لئے افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کرتا رہتا ہے۔ افغانستان چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مثبت اور پائیدار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور کسی بھی طاقت کو چین کو دھمکانے کے لئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے، افغان عوام کے انتخاب کا احترام کیا ہے، افغانستان کی منفرد ثقافتی روایات کا احترام کیا ہے، قومی حالات کے مطابق افغانستان کے قائم کردہ گورننس ماڈل کا احترام کیا ہے، اور آزادی کو برقرار رکھنے اور ترقی اور بحالی کے حصول میں افغانستان کی حمایت کی ہے۔ افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے چین مختلف شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اقتصادی تعاون کے لئے ضروری ضمانت فراہم کرے گا۔ "مشرقی ترکستان اسلامی تحریک” اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تسلیم شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور امید ہے کہ افغان فریق چین کے خدشات پر توجہ دے گا اور اپنے کریک ڈاؤن کو تیز کرے گا۔ دورے کے دوران وانگ ای نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے بات چیت کی اور افغان وزیر داخلہ سراج دین سے بھی ملاقات کی
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر