بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا و افریقہ مرکز اور سی ایم جی ہائی نان بیورو کے اشتراک سے "چین کی سیر، متحرک ہائی نان 2026 کے عنوان سے چینی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی مشترکہ میڈیا سرگرمی سانیا میں شروع ہوئی۔اس سرگرمی کا مرکزی موضوع آزاد تجارتی بندرگاہ میں دیہی احیا” ہے۔ اس میں آسیان کے آٹھ ممالک، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، تھائی لینڈ، مشرقی تیمور اور ویتنام کے 11 ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے صحافی شریک ہیں۔ صحافی ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر اور دیہی احیا کے باہمی فروغ کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے، تاکہ ہائی نان کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے نتائج کو دنیا کے سامنے جامع انداز میں پیش کیا جا سکے اور چین۔آسیان باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی پر مبنی تعاون کی کہانیاں اجاگر کی جا سکیں۔