دونوں فریقوں کو مختلف خطرات سے نمٹنے کا انتظام کرنا چاہیے، وانگ ای کی امریکی ہم منصب سے گفتگو
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے فون پر بات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ اس سال مئی میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ بیجنگ میں کئی اہم اتفاق رائے پر پہنچے جس میں چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری تزویراتی اور مستحکم تعلقات استوار کرنا شامل ہے جو دونوں ممالک کے بنیادی مفادات میں ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس پالیسیوں اور عملی اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔ تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنا محض ایک نعرہ نہیں ہے۔ اس کے لیے عمل اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے دونوں فریقوں کو مزید مثبت ایجنڈا اپنانا چاہیے اور مختلف خطرات سے نمٹنے کا انتظام کرنا چاہیے۔وانگ ای نے کہا کہ امور تائیوان کے اثرات دور رس ہیں، اور امید ہے کہ امریکی فریق تائیوان سے متعلقہ معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لے گا۔ فریقین نے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان فون کال کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اور اتفاق کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کیا جائے گا اور روابط کو جاری رکھا جائے گا ۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم