بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ملاقات کی۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے اور اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی، معدنی وسائل، مالیات اور باہمی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے، چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے پر اعلیٰ معیار کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنانے اور اے آئی، سبز معیشت اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت سائنسی و تکنیکی جدت طرازی میں تعاون گہرا کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ مستقبل میں ترقی کے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ چین ازبکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والی زیادہ سے زیادہ اہل چینی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ازبکستان ان کمپنیوں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا رہے گا۔شوکت مرزائیوف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی دانشمندانہ قیادت میں چین قومی نشاۃ ثانیہ کے مقصد کے حصول کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس وقت ازبکستان اور چین کے تعلقات "سنہری دور” میں داخل ہو چکے ہیں۔ ازبکستان مزید چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر تیز کرنے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم