بیجنگ: 20 تا 23 ستمبر تک ، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا آٹھواں دور امریکہ کے شہر نیویارک اور واشنگٹن میں ہوا ۔ چینی وزارت تجارت کے امریکن اینڈ اوشینک افیئرز ڈویژن کے ڈائریکٹر نے ان مذاکرات کے نتائج کی وضاحت کی۔ دونوں ممالک نے یہ اتفاق کیا کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے تحت چین-امریکہ تجارتی کونسل قائم کی جائے، باہمی طور پر تقریباً 30 ارب ڈالر کی مالیت کی درآمدات پر لگنے والے ٹیرف کو کم کیا جائے، چین-امریکہ سرمایہ کاری کونسل قائم کی جائے، اور ایک زرعی ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔ دونوں نے مالیاتی خدمات کے شعبے میں اصولی اتفاق رائے حاصل کیا، مصنوعی ذہانت سے متعلق بات چیت قائم کرنے پر اتفاق کیا اور اس ضمن میں پہلی بار بات چیت بھی کی۔ دونوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور متعلقہ امور پر بات چیت جاری رکھی جائے۔ دونوں ممالک نے یہ بھی اتفاق کیا کہ کوالالمپور مشاورت کی مشترکہ ترتیب کو 10 جنوری 2027 تک قائم رکھا جائے اور اس معاملے پر مثبت انداز میں بات چیت جاری رکھی جائے تاکہ مشترکہ حل تک پہنچا جا سکے۔گزشتہ سال سے اب تک، دونوں ممالک نے اقتصادی وتجارتی مشاورت کے آٹھ ادوار منعقد کیے اور متعدد باہمی فائدہ مند، متوازن اور مثبت نتائج حاصل کیے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کا مجموعی استحکام برقرار رہا۔حالیہ مشاورت میں ، چین اور امریکہ نے دوبارہ اس بات پر زور دیا اور عہد کیا کہ پہلے ہونے والی مشاورت میں حاصل ہونے والے نتائج پر عمل جاری رکھا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کے لیے سازگار حالات اور مستحکم ماحول پیدا ہو گا اوراس سے عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکے گا ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز