چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شن زن میں ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو تائیوان کے معاملے میں درست امور اختیار کرنے چاہئیں اور چین امریکہ تعلقات میں کسی بڑے دھچکے سے بچنا چاہیے جب کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ”تائیوان کی علیحدگی“ کی حمایت نہیں کرتا۔
چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان چانگ ہان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور حساس معاملہ ہے۔ امور تائیوان کو درست انداز سے دیکھنا چین امریکہ تعلقات میں مستحکم ترقی کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ ”تائیوان کی علیحدگی“ کی حمایت نہ کرنے کے اپنے بیان کو عملی شکل دے گا ۔ اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے دوران بہت سے ممالک کے رہنماؤں نے ایک چین کے اصول پرمضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا واضح طور پر اظہار کیا۔ اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے موقف کو سراہتا ہے۔ حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری کا اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے اور یہ ایک ناقابل تبدیل رجحان بھی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، اسے خود چینی عوام حل کریں گے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جاپان کو ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کے جذبے کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کے معاملے پر اپنے غلط قول و فعل کو جلد از جلد درست کرنا چاہیے
Trending
- تقریباً 2 ہزار سال قبل رومی فیشن شو
- ایک چین کا اصول ناقابل تبدیل رجحان ہے اور اس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے، چینی ریاستی کونسل
- ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون کی خوبصورتی اپنی بات پر قائم رہنا ہے، چینی میڈیا
- دستاویزی فلم ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ سری لنکا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
- چین پرجارحیت کے دوران جاپانی فوج کے کیمیائی جنگی جرائم کے نئے شواہد
- ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو“ کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور انجینئرنگ تعاون کی مجموعی مالیت 3.33 ٹریلین یوآن سے متجاوز
- چین، 2026گلوبل میئرز ڈائیلاگ -ارومچی میں انعقاد
- آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 36 رنز سے شکست دے دی
- چین پاکستان خلائی تعاون، عالمی تعاون میں ایک بڑا قدم ہے، عالمی میڈیا
- چین سمیت دیگر معیشتوں پر امریکہ کی جانب سے ”سیکشن 301“ کے تحت ٹیرف عائد کرنے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت تجارت
Prev Post
ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون کی خوبصورتی اپنی بات پر قائم رہنا ہے، چینی میڈیا
Next Post