جرمنی میں ایک 62 سالہ شخص کے انکشاف نے طبی ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے بتایاکہ جرمن باشندے نے ذاتی وجوہ کی بنیاد پر 29 ماہ کے دوران کورونا وائرس کی 217 ویکسین لیں۔ اس کے باوجود اسے کسی بھی نوع کے منفی اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔محققین نے بتایا کہ 8 مختلف کورونا ویکسین کی 134 خوراکیں لینے کی باضابطہ تصدی ہوچکی ہے۔
محققین نے اس شخص کے خون کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈاکٹر شوبر کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ویکسین لینے پر بھی جسم پر منفی اثرات مرتب نہ ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کورونا ویکسین بہت حد تک برداشت کی جاسکتی ہے۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمن باشندے میں کورونا وائرس کی علامات کبھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور اس نے کبھی کسی سائیڈ ایفکیٹ کی شکایت بھی نہیں کی
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات