ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کے 29 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمت اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے۔