بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے متعلقہ چینی عہدیداروں پر عائد کردہ ویزا پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلا کر چین کے انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کیا اور چینی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کیں، جس سے چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اس کے جواب میں چین نے فیصلہ کیا ہے کہ چین کے انسانی حقوق کے معاملات میں جھوٹ پیدا کرکے چین کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو فروغ دینے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے متعلقہ امریکی عہدیداروں پر جوابی ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
لین جیئن نے نشاندہی کی کہ اگر امریکہ واقعی انسانی حقوق کی پرواہ کرتا ہے تو اسے پہلے اپنے انسانی حقوق کے برے ریکارڈ پر غور کرکے انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور پابندیوں کو بند کرنا ہوگا اور خود امریکہ میں انسانی حقوق کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا ہو گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز