تنزانیہ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع کے موضوع پر ایک عالمی مکالمہ تنزانیہ میں منعقد ہوا۔ تنزانیہ میں چینی سفارت خانے، ، تنزانیہ کے میڈیا اور معروف تھنک ٹینکس کے 40 سے زائد مہمانوں نےسی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی عالمی اہمیت اور چینی طرز کی جدیدیت میں افریقہ کے لیے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ چینی طرز کی جدید یت ، چین کی اصلاحات کی مزید گہرائی میں مرکزی حیثیت کی حامل ہے جو اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھا رہی ہے، اور اس سے اصلاحات اور کھلے پن کے وسیع امکانات بھی کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چینی طرز کی جدیدیت کی کہانی بیان کرنے اور چین اور دنیا کے درمیان تبادلے، مکالمے اور باہمی سیکھ کے لیے پل کا کردار ادا کرنے اور روابط کو فعال طور پر تعمیر کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے۔
تنزانیہ کے اخبار نیپاشے کے ایڈیٹر انچیف بیتریز بنداوی نے امید کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین وسیع پیمانے پر اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا اور چین کی ترقی کے نتائج سے دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
اجلاس میں سی ایم جی کے ایشیائی اور افریقی زبان کے پروگرام سنٹر کے ڈائریکٹر آن شیاؤیو نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی روح اور اس کے اہم سنگ میل کی اہمیت کو مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات