وینٹیانے (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے ۔ اتوار کے روز فریقین نے چین اور امریکہ کے موجودہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ہر سطح پر رابطے جاری رکھنے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد پر اتفاق کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دونوں فریقوں نے اپنی سفارتی، مالیاتی، قانون نافذ کرنے والی اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ دونوں افواج کے درمیان رابطے برقرار رکھے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، یہ واضح کرنا لازم ہے کہ امریکہ نے چین کو روکنے اور دبانے کی اپنی کوششوں کو نہیں روکا ہے، اور یہاں تک کہ اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے. امریکہ اور چین کے تعلقات کو درپیش خطرات اور چیلنجز بدستور بڑھ رہے ہیں، ایسے میں سمت کے مسلسل تعین، خطرات کا انتظام کرنے، اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے، مداخلت کو ختم کرنے اور تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے.
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین بالادستی یا طاقت کی سیاست میں ملوث نہیں ہے ، اور امن اور سلامتی کے معاملے پر دنیا کے کسی بڑے ملک کا بہترین ریکارڈ رکھتا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قرارداد منظور کی گئی ہے۔ امید ہے کہ امریکہ اس قرارداد سے سی پی سی اور چین کے حال اور مستقبل کو سمجھے گا۔
وانگ ای نے واضح کیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، اور یہ کبھی پہلے نہ ایک ملک تھا اور نہ ہی آئندہ رہے گا.
انہوں نے رین آئی ریف کے مسئلے کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین صورتحال کو سنبھالنے کے لئے فلپائن کے ساتھ ایک عارضی معاہدے پر پہنچ گیا ہے ، اور فلپائن کو اپنا وعدہ برقرار رکھنا چاہئے۔ امریکہ کو آگ کے شعلوں کو مزید بھڑکانے ، پریشانی پیدا کرنے اور سمندری استحکام کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہئے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ چین یوکرین کے مسئلے پر امن مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات